”عباس کو نہ کھلانا بھی غلطی تھی اور حارث سہیل کو۔۔۔“ شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کی ’کلاس‘ لے لی

”عباس کو نہ کھلانا بھی غلطی تھی اور حارث سہیل کو۔۔۔“ شعیب اختر نے پاکستانی ...
”عباس کو نہ کھلانا بھی غلطی تھی اور حارث سہیل کو۔۔۔“ شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کی ’کلاس‘ لے لی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس کو نہ کھلانا غلطی تھی جبکہ حارث سہیل کو اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرانا بھی غلط فیصلہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی دہری ذمہ داری نبھانے والے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو جارحانہ ذہن کے ساتھ محنت کرنا پڑے گی، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فاسٹ باﺅلر محمد عباس کو نہ کھلانا غلطی تھی جبکہ حارث سہیل کو اوپر کے درجے میں بیٹنگ کرانا بھی غلط فیصلہ تھا، امیدوں پر پورا نہ اترنے والے بابر اعظم کو بھی اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کیلئے جانا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا یہ بہانہ درست نہیں کہ ہم سیکھ رہے ہیں، میدان میں سیکھنے کیلئے نہیں، جیتنے کیلئے جاتے ہیں، اب 99ءوالے مزے نہیں ملیں گے، اب آپ کو ڈیڑھ سو کلو میٹر کی رفتار سے بال کرنے والے نہیں ملیں گے، ہمیں پیراشوٹر نہیں گراس روٹر کی ضرورت ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کچھ مثبت چیزیں بھی سامنے آئیں جس میں نسیم شاہ کا ملنا خوش آئند ہے۔

مزید : کھیل