بابراعظم نے شاندار ریکارڈ قائم کر دیا، پہلے ٹیسٹ میچ سے واحد خوشخبری آ گئی

بابراعظم نے شاندار ریکارڈ قائم کر دیا، پہلے ٹیسٹ میچ سے واحد خوشخبری آ گئی
بابراعظم نے شاندار ریکارڈ قائم کر دیا، پہلے ٹیسٹ میچ سے واحد خوشخبری آ گئی

  



برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم گابا کرکٹ سٹیڈیم برسبین میں سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی تاہم وہ اپنی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔ بابر کیریئر کے 22 ویں ٹیسٹ کے اختتام پر 36.21 کی اوسط سے مجموعی طور پر 1,340 رنز بنا چکے ہیں،

بابراعظم گابا میں سنچری جڑنے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں جبکہ ان سے قبل یہاں سر سعید انور اور اسد شفیق نے سنچری بنائی تھی ان تینوں میں ایک قدر مشترک رہی کہ تینوں نے دوسری اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا اور تینوں میچز میں پاکستان کو شکست کا سامنا رہا۔

دوسری جانب وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 95 رنز بناکر آسٹریلیا میں بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی وکٹ کیپر بنے، ان سے قبل سرفراز احمد نے 2017ءکے سڈنی ٹیسٹ میں 72 رنز بنائے تھے۔

مزید : کھیل