قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کس ٹیم کے بیٹنگ کوچ بننے جا رہے ہیں؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کس ٹیم کے بیٹنگ کوچ بننے جا رہے ہیں؟ ...
قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کس ٹیم کے بیٹنگ کوچ بننے جا رہے ہیں؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو اپنی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا خواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان کی تیاری کیلئے کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہے اور فی الحال عبوری کوچ رمیش رتنائیکے اور منیجر چیف سلیکٹر اشانتھا ڈی میل کیمپ کی نگرانی کررہے ہیں تاہم دسمبر کے پہلے ہفتے میں مکی آرتھر بطور ہیڈ کوچ اور شین میکڈرموٹ فیلڈنگ میں ان کے معاون کی حیثیت سے سری لنکن ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ پاکستان کیلئے خدمات سرانجام دینے والے گرانٹ فلاور کے ساتھ بھی رابطے میں اور ان کے ساتھ معاملات جلد طے پاجانے کا امکان ہے، پاور ہٹنگ ایکسپرٹ جولین ووڈ کی جزوقتی خدمات حاصل کیلئے بھی کوشاں ہیں، انگلش ٹیم نے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر کی کوچنگ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ورلڈ کپ فتح کا مشن مکمل کیا تھا۔

مزید :

کھیل -