پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا

پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا
پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا

  



لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل ایمان سلیمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کر دیا۔ایمان سلیمان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی شادی کی خبر سنائی۔

ایمان سلیمان نے اپنی پوسٹ میں ایک مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے بتایا کہ اب بہت جلد اپنے دوست سے شادی کریں گی۔ماڈل نے کہا کہ میں اپنے دوست جمیل سے شادی کروں گی جو کہ ایک بہت اچھا لڑکا ہے اور ساتھ ہی ماڈل نے مداحوں کو دونوں کے لیے دعاکرنے کو بھی کہا۔معروف ماڈل ایمان سلیمان کی انسٹاگرام کی طویل پوسٹ سے اندازہ ہورہا ہے کہ یہ شادی کے فیصلے میں تذبذب کا شکار ہیں۔

View this post on Instagram

2 ganjus. I wanted to wait till after shaadi to make the announcement of our shaadi but since the news isn’t already out there and I‘m coveting some public attention, because that’s just the kind of person I am, I want you to know that I am marrying my non platonic friend of 3 months (full GF BF nonsense). Allah reham karay hum dono per. Some people get married for themselves, because either they fall in love or because they’re lonely or maybe because of family pressure or to procreate, I’m getting married because I just want to make haraam halaal to please my rabb and my parents!! It’s the truth; our parents were like, tameez se shaadi karo tum dono, this isn’t amreeka. nejakwkamlqhduwjajsnqjjAbcdefghijklmnopqrstuvwxyz and since moving in together isn’t an option in the Islamic republic of Pakistan, I gotta do what I gotta do, Shaadi. God I really thought my shaadi announcement would be better than a plagiarised essay. I really tried to refrain myself but I couldn’t. I never can. Dheiskskqlqlqlqlsnbdbdehei. Why am I like this??? Anyhow, so yah, Jamil and I are getting married. Looking forward to our time together. Until death or divorce do us part. Pray for us. Thank you. Is this a joke? Maybe. Great guy, 100/100 would recommend. 24 minutes later: Okay I’m a little ashamed of this.

A post shared by Eman (@eman_suleman) on

ایمان سلیمان نے جن کے ساتھ شادی کا اعلان کیا ہے وہ ان کے دوست ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ایک مارشل آرٹسٹ ہیں۔معروف ماڈل ایمان سلیمان سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’زندگی تماشہ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جس کے آئندہ سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔معروف ماڈل سوشل میڈیا پر سماجی مسائل پر گفتگو کرنے سے کبھی نہیں گھبراتیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر سماجی مسائل کے حوالے سے بات چیت کرنے میں کافی سرگرم دکھائی دیتی ہیں۔

چند ماہ قبل ماڈل ایمان سلیمان کو لکس اسٹائل ایوارڈز میں بیسٹ ایمرجنگ ٹیلینٹ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا جس سے وہ دستبردار ہوگئی تھیں اور یہ اعلان بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی کیا تھا۔ماڈل ایمان سلیمان نے حال ہی میں اپنے بال بے حد مختصر کرا کر سب کو حیران کردیا تھا اور اس وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

مزید : تفریح