" حکومت جائے گی یا ان ہائوس تبدیلی آئے گی ؟ اس کا انتظار کرنا ہوگا لیکن مجھے یقین دلایا گیا کہ۔۔۔" مولانا فضل الرحمان پھر بول پڑے

" حکومت جائے گی یا ان ہائوس تبدیلی آئے گی ؟ اس کا انتظار کرنا ہوگا لیکن مجھے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آزادی مارچ مذاکرات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ دسمبر تک تبدیلی آئے گی۔

دنیا نیوز کے مطابق جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 ماہ کے اندر نئے انتخابات کی یقین دہانی کرائی گئی، حکومت جائے گی یا ان ہائوس تبدیلی آئے گی ؟ اس کا انتظار کرنا ہوگا، نئے سال کے آغاز میں انتخابات ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

فضل الرحمان نے مزید کہا مارچ کے مقاصد حاصل ہو رہے ہیں، انتظار کرنا چاہیئے، تمام طبقات متفق ہیں حکومت نہیں چل سکتی، کل اے پی سی بلائی ہے، لائحہ عمل پر غور ہوگا، شہباز شریف بیرون ملک ہیں، اعلیٰ لیگی وفد اے پی سی میں شریک ہوگا۔