کمر کی تکلیف میں مبتلا حسن علی اس وقت کدھر ہیں اور ان کی کیا حالت ہے؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

کمر کی تکلیف میں مبتلا حسن علی اس وقت کدھر ہیں اور ان کی کیا حالت ہے؟ ناقابل ...
کمر کی تکلیف میں مبتلا حسن علی اس وقت کدھر ہیں اور ان کی کیا حالت ہے؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی کمر تکلیف کے باعث ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہو سکے ہیں اور اس وجہ سے ہی انہیں قائداعظم ٹرافی کے راﺅنڈ میچ میں سنٹرل پنجاب کی حتمی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمر تکلیف کا شکار فاسٹ باﺅلر حسن علی ابھی تک میچ فٹنس نہیں پاسکے، قائد اعظم ٹرافی میں حسن علی سنٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل ہیں جو قائداعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں کے پی کے خلاف کراچی میں مدمقابل ہے۔ حسن علی کو 100 فیصد فٹ نہ ہونے کی وجہ سے سنٹرل پنجاب کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایاگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے حسن علی کے مکمل فٹ نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی ٹیم فزیو کیساتھ ری ہیب پروگرام میں شریک ہیں اور خود کو فٹ کرنے کیلئے فزیو کی ہدایات کے مطابق ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فاسٹ باﺅلر اس سے پہلے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پلان کے تحت ٹریننگ بھی کرتے رہے ہیں۔

ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں حسن علی 100 فی صد فٹ ہوکر ٹیم انتظامیہ کے اعتماد پر پورا اترسکیں گے۔ 20 اگست کو حسن علی کی دبئی میں بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو کے ساتھ شادی ہوئی تھی جس کے بعد حسن علی سری لنکا کے خلاف پاکستان میں کھیلی گئی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں شریک نہیں ہوسکے، فٹنس مسائل کی وجہ سے ہی انہیں آسٹریلیا کے خلاف سکواڈ کا بھی حصہ نہیں بنایا گیا۔

مزید : کھیل