نیا پاکستان ہاﺅسنگ لیکن ایک گھر کی قیمت کیا ہوگی اور قسط کتنی؟ وہ بات جو آپ جاننا چاہتے ہیں

نیا پاکستان ہاﺅسنگ لیکن ایک گھر کی قیمت کیا ہوگی اور قسط کتنی؟ وہ بات جو آپ ...
نیا پاکستان ہاﺅسنگ لیکن ایک گھر کی قیمت کیا ہوگی اور قسط کتنی؟ وہ بات جو آپ جاننا چاہتے ہیں

  



ملتان (ویب ڈیسک) حکومت کی نیا پاکستان ہاﺅسنگ کے تحت اپارٹمنٹ کی قیمت 29 لاکھ 85ہزار اور ماہانہ قسط 67 ہزار ہو گی۔2 مرلہ پر 4 اپارٹمنٹس بنیں گے، ڈاﺅن پیمنٹ 6لاکھ روپے، رقم 36 اقساط میں دینا ہوگی جب کہ ملتان میں گھر کے حصول کیلئے کم آمدنی والا طبقہ 67 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرے گا۔

جیو نیوز کے مطابق پنجاب ہاﺅسنگ اینڈ ٹاﺅن پلاننگ ایجنسی سب ریجن ملتان نے ملتان میں نیاپاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے تحت گھروں کیلئے 31 دسمبر تک درخواستیں طلب کی ہیں، ایریا ڈویلپمنٹ سکیم یو بلاک مدنی چوک ملتان میں رہائشی اپارٹمنٹس تعمیرکئے جائیں گے۔ایک اپارٹمنٹ کا رقبہ 2 مرلہ (550مربع فٹ) ہوگاجس پر4 اپارٹمنٹس تعمیر ہوں گے جن میں ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 29 لاکھ 85 ہزار ہوگی اس طرح سرکار 2 مرلہ پر اپارٹمنٹس تعمیرکرکے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کمائےگی جب کہ ملتان میں 250 اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ایک اپارٹمنٹ پر 20 فیصد ڈاﺅن پیمنٹ یعنی تقریباً 6 لاکھ روپے ادا کرناہونگے جب کہ باقی رقم 36 ماہانہ اقساط میں جمع کرائی جائے گی‘ماہانہ قسط لگ بھگ 67 ہزار روپے ماہانہ بنتی ہے۔

اس سکیم میں گھرکے خواہشمند کابے گھراور کم آمدنی والا ہونا شرط ہے، 25 سے 30 ہزار ماہانہ تنخواہ والےافراد درخواست دینے کے اہل ہونگے، قرعہ اندازی میں سرکاری ملازمین‘معذور افراد، بے سہارا اور عام شہری شامل ہونگے جو 67 ہزار روپے ماہانہ قسط دینےکے پابند ہونگے۔درخواست کے ہمراہ 10 ہزار روپے زر ضمانت بھی جمع کرانا ہوگا جو آخری قسط میں ایڈجسٹ کیا جائیگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان