”جس طرح نسیم شاہ سے باؤلنگ کروائی گئی، میں بہت حیران ہوں کیونکہ۔۔۔“ رکی پونٹنگ نے قومی ٹیم کی حکمت عملی کا ”پول“ کھول دیا

”جس طرح نسیم شاہ سے باؤلنگ کروائی گئی، میں بہت حیران ہوں کیونکہ۔۔۔“ رکی ...
”جس طرح نسیم شاہ سے باؤلنگ کروائی گئی، میں بہت حیران ہوں کیونکہ۔۔۔“ رکی پونٹنگ نے قومی ٹیم کی حکمت عملی کا ”پول“ کھول دیا

  



برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) برسبین میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نسیم شاہ کو باؤلنگ دینے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان کی حکمت عملی بالکل سمجھ نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے میچ کے تیسرے روز صرف چار اوورز کرائے جبکہ میچ کے چوتھے روز نسیم شاہ کو باﺅلنگ نہ دینے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر اور میرے لئے ذاتی طور پر ناقابل قبول تھا، مجھے پاکستان کی گزشتہ روز کی حکمت عملی قطعی سمجھ میں نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے دیکھا پاکستان کے نوجوان باﺅلر نے ڈیوڈ وارنر جیسے بلے باز کو پریشانی میں مبتلا کئے رکھا، انہوں نے اپنے چار اوورز کے سپیل میں ڈیوڈ وارنر کو رنز بنانے سے مکمل طور پر روکے رکھا اور جب پاکستان کیلئے وکٹوں کے حصول کا موقع آیا تو ہمیں نوجوان فاسٹ باﺅلر ایکشن میں نظر نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ نسیم شاہ کے ساتھ ایسا کیا غلط ہوا کہ اس سے بال لے لی گئی۔ مجھے یہ بھی نہیں لگتا کہ وہ انجرڈ ہوجائیں گے کیونکہ ہم نے انہیں پورا دن میدان میں فیلڈنگ کرتے دیکھا ہے۔ میچ کے تیسرے روز پاکستان کے پاس آسٹریلیا کی وکٹیں گرانے کا موقع تھا مگر چوتھے روز کھیل کی صورتحال بدل گئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے کھیل مکمل طور پر پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا۔

مزید : کھیل