شیر کے 5ہزار سال پرانے بچے دریافت

شیر کے 5ہزار سال پرانے بچے دریافت
شیر کے 5ہزار سال پرانے بچے دریافت

  



قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر سے دریافت ہونے والے شیر کے 5ہزار سال قدیم بچے میوزیم میں نمائش کے لیے رکھ دیئے گئے۔ میل آن لائن کے مطابق شیر کے ان بچوں کی حنوط شدہ لاشیں 2004ءمیں مصر کے شہر سقراءمیں واقع اہراموں سے دریافت ہوئی تھیں۔ ان کے علاوہ ان مقبروں سے مگرمچھوں، کئی طرح کے پرندوں ، نیولے اور بلیوں کی حنوط شدہ لاشیں بھی دریافت ہوئی تھیں۔ ماہرین نے ان کے ٹیسٹ کیے جن میں اب تک کئی جانوروں کی شناخت ہو چکی ہے۔ ان میں دو شیر کے بچے بھی شامل ہیں۔

ان حنوط شدہ لاشوں کو سقراءمیں انہی اہراموں کے قریب واقع میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قدیم ترین حنوط شدہ انسانی لاشیں اور ان کے پاس سے اوزار، ہتھیار اور زیورات وغیرہ تو ملتے رہتے تھے لیکن حنوط شدہ جانوروں کی اتنی قدیم لاشوں کا ملنا بہت نایاب واقعہ ہے۔ مصر کے وزیرنوادرات خالد العینی کا کہنا تھا کہ ”یہ دریافت انتہائی نایاب واقعہ ہے اور اس سے اس خطے کے قدیم لوگوں کے بارے میں جاننے کو بہت کچھ ملے گا۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس