چین نے کن دو پاکستانی وزیروں کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

چین نے کن دو پاکستانی وزیروں کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا؟ تہلکہ خیز ...
چین نے کن دو پاکستانی وزیروں کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ مہینوں میں پاک چین اقتصادی راہ داری کے منصوبوں میں سست روی کی بہت شکایات سننے کو آتی رہیں اور کچھ وزراءکے سی پیک کے متعلق غیرذمہ دارانہ بیانات کا بھی چرچا رہا جن پر چین نے بھی خفگی کا اظہار کیا۔ اب ایک جاپانی اخبار نے اس حوالے سے ایک تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔ جاپانی اخبار Nikkei نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چین نے تین پاکستانی وزراءکی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان وزراءمیں وزیرمواصلات مراد سعید، وزیرریلوے شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر خسروبختیار شامل ہیں۔ اخبار کے مطابق چینی حکام نے سی پیک منصوبوں کے نئے وزیر اسد عمر کے لیے پسندیدگی کا اظہار بھی کیا ہے جنہیں خسروبختیار کی جگہ وزیرمقرر کیا گیا ہے۔ گویا چین کے مطالبے کے پیش نظر ایک وزیر کو وزارت سے ہٹایا جا چکا ہے جبکہ مراد سعید اور شیخ رشید کو ہٹائے جانے کا مطالبہ اپنی جگہ قائم ہے۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقیات مقرر ہونے کے بعد گزشتہ روز اسد عمرنے سی پیک سے متعلق ایک پریس کانفرنس کی اور اس میں امریکی پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ امریکی نائب وزیرخارجہ کا سی پیک سے متعلق تجزیہ درست نہیں۔ ہم کسی کے کہنے پر دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کر سکتے۔ سی پیک کے اصل ثمرات قیام امن کے بعد اس خطے کو ملیں گے۔“

مزید : علاقائی /اسلام آباد