ایران میں مظاہرے، خواتین نے حجاب اُتار دئیے تو حکومت کو بھی تاریخ کا بڑا اعلان کرنا پڑگیا

ایران میں مظاہرے، خواتین نے حجاب اُتار دئیے تو حکومت کو بھی تاریخ کا بڑا ...
ایران میں مظاہرے، خواتین نے حجاب اُتار دئیے تو حکومت کو بھی تاریخ کا بڑا اعلان کرنا پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں کئی ماہ سے پے درپے خواتین حجاب کی پابندی کے خلاف سڑکوں پر نکل رہی تھیں اور ان میں سے کچھ احتجاجاً کھلے عام اپنے حجاب اتاررہی تھیں۔ اب احتجاج میں شدت آنے کے بعد حکومت نے اس حوالے سے ایک بڑا اعلان کر دیا ہے۔ ویب سائٹ stockdailydish.com کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکرنے مظاہرین کو پیشکش کر دی ہے کہ وہ خواتین پر عائد حجاب کی پابندی کے متعلق ملک میں ریفرنڈم کروالیں۔ ایران کے شہریوں نے اس ریفرنڈم میں جو بھی فیصلہ دیا اسے قانون کی صورت دے دی جائے گی۔
ڈپٹی سپیکر علی مطہری کا کہنا تھا کہ ”میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے پر ملک میں ریفرنڈم کروایا جائے۔ مجھے یہ یقین ہے کہ عوام حجاب کی پابندی کے حق میں ووٹ دیں گے اورموجودہ قانون بدستور موجود رہے گا۔ “ واضح رہے کہ ایران میں اب تک حجاب کے خلاف مظاہروں میں حجاب اتارنے والی کئی خواتین کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔ ایران میں عوامی جگہ پر حجاب نہ پہننے والی خاتون کو 5لاکھ ریال جرمانہ اور 2ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔