10 سال سے چھپ کر بیوٹی سیلون کی چھت میں بیٹھا سانپ بالآخر پکڑا گیا

10 سال سے چھپ کر بیوٹی سیلون کی چھت میں بیٹھا سانپ بالآخر پکڑا گیا
10 سال سے چھپ کر بیوٹی سیلون کی چھت میں بیٹھا سانپ بالآخر پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں 10سال سے ایک اژدھا بیوٹی سیلون کی چھت میں چھپا بیٹھا تھا جسے گزشتہ روز پکڑ لیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ حیران کن واقعہ چین کے شہر چن شینگ میں پیش آیا ہے۔یہ اژدھا بیوٹی سیلون کی سیلنگ میں رہائش پذیر تھا۔ اسے پہلی بار سیلنگ میں 2009ءمیں دیکھا گیا تھا اور پکڑنے کی کئی بار کوشش کی گئی لیکن وہ سیلنگ کے اندر چلا جاتا جہاں سے اسے پکڑنا ناممکن تھا۔
سیلون کے ہمسائے میں ایک ہوٹل تھا جس سے چوہے اس سیلنگ میں آتے رہتے تھے اور یہ اژدھا ان کا شکار کرکے انہیں اپنی خوراک بناتا رہتا تھا۔ اب بالآخر اس کا وزن اتنا بڑھ چکا تھا کہ گزشتہ روز اس کے وزن سے سیلنگ ٹوٹ گئی اور وہ فرش پر آ گرا اور پکڑا گیا۔اس اژدھے کی لمبائی 14فٹ اور وزن 20کلوگرام تھا جب اسے پکڑا گیا۔ بیوٹی سیلون کے مالک کا کہنا تھا کہ ”ہم نے سیلون کے ایک خالی کمرے میں زور سے کسی چیز کے گرنے کی آواز سنی، جب ایک ملازم اس کمرے میں گیا تو فرش پر اژدھا رینگ رہاتھا۔ وہ بھاگا ہوا واپس آیا اور ہمیں اس کے متعلق بتایا جس پر ہم پولیس کو اطلاع دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -