وزیر اعظم عمران خا ن نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق اہم ہدایت جاری کردی

وزیر اعظم عمران خا ن نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق اہم ہدایت جاری کردی
وزیر اعظم عمران خا ن نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق اہم ہدایت جاری کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نےکہاہےکہ حزبِ اختلاف اپنی خفگی مٹانےکےلیےاے پی سی اوراحتجاج کر رہی ہےتاہم عوام نے اپوزیشن کےاحتجاج کومسترد کر دیا ہے،ا پوزیشن فارن فنڈنگ کیس سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہی ہے، ترجمان کیس کے قانونی پہلوؤں کوعوام کے سامنے لائیں ۔

نجی ٹی وی چینل کےمطابقوزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں معاشی ٹیم نے معیشت میں حاصل کامیابیوں پر شرکا کو بریفنگ دی،اجلاس میںاٹارنی جنرل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر بھی ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کر دی ہےجبکہ اِسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف رہنما اسد عمر اور فرخ حبیب کل (منگل کے روز) ممنوعہ فنڈنگ کیس پر پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

دوران اجلاس وزیر اعظم نے پارٹی ترجمانوں کو  ہدایت کی ہے کہ قوم کو فارن فنڈنگ کیس کے قانونی پہلوؤں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے، حزب اختلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق عوام کو گمراہ کر رہی ہے جبکہ ہم نے الیکشن کمیشن میں سب تفصیلات جمع کرائی ہیں، تحریک انصاف کا دامن صاف ہے لیکن دونوں بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ بنایا ہے۔وزیر اعظم نے حزب اخلاف کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی)پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حزبِ اختلاف اپنی خفگی مٹانے کے لیےاے پی سی اوراحتجاج کررہی ہےتاہم عوام نےحزبِ اختلاف کےاحتجاج کومستردکردیا،حزبِ اختلاف اب عوامی حمایت کھو چکی ہے اور اُسے4سال انتظار کرنا پڑے گا،دونوں بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے منی لانڈرنگ سے پیسہ بنایا۔وزیر اعظم نے پارٹی ترجمانوں کوہدایت کی کہ وہ عوام کو حقائق سے آگاہ کریں۔

مزید : قومی /اہم خبریں