کرکٹر کو اس کی بیوی نے گھر میں چھری سے قتل کردیا

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک نیپالی نژاد کرکٹر کواس کی بیوی نے چھریاں مار کر قتل کر دیا۔میل آن لائن کے مطابق 34سالہ سنتوش گوتم نامی اس کھلاڑی کی لاش اس کے سڈنی میں واقع گھر سے ملی ۔ اس کے سینے اور کندھوں پر چھریوں سے وار کیے گئے تھے۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
پولیس نے سنتوش کی لاش ہسپتال منتقل کر دی ہے اور اس کی اہلیہ نوما گوتم کو گرفتار کرکے شوہر کے قتل کے الزام میں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاحال نوماکے سنتوش کو قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ سنتوش نیپالی کرکٹ ایسوسی ایشن کا بھی رکن تھااور سڈنی میں بھی بہترین کرکٹر مانا جاتا تھا۔سنتوش اور نوما کے دو بچے بھی ہیں۔