ڈیڑھ مہینے تک بیوی سے دور رہنے والے آدمی نے اپنی 8 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ڈیڑھ مہینے تک بیوی سے دور رہنے والے آدمی نے اپنی 8 سالہ بیٹی کو زیادتی کا ...
ڈیڑھ مہینے تک بیوی سے دور رہنے والے آدمی نے اپنی 8 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  



جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک شخص نے اپنی ہی 8 سالہ سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھالا واڑ کے علاقے میں ایک شخص کی بیوی ڈیڑھ مہینے سے شوہر سے دور رہ رہی ہے، بیوی سے دوری کے دوران اس کے شوہر کی ذہنی حالت بگڑ گئی اور اس نے اپنی 8 سالہ بیٹی کو ہی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ بچی کی چیخ و پکار سن کر اس کا چچا فوری طور پر مدد کیلئے آیا اور اس نے اسے ملزم کے چنگل سے چھڑایا۔ بعد ازاں اہل علاقہ اور اہلخانہ نے مل کر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ذہنی مریض ملزم کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا جس نے اسے جیل بھجوادیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس کا پرانا ریکارڈ کھنگالا جارہا ہے۔

مزید : جرم و انصاف