ملک میں شیل آئل اور گیس کے ذخائر کی دریافت،وزارت پیٹرولیم نے حقیقت کھول کر بیان کر دی

ملک میں شیل آئل اور گیس کے ذخائر کی دریافت،وزارت پیٹرولیم نے حقیقت کھول کر ...
 ملک میں شیل آئل اور گیس کے ذخائر کی دریافت،وزارت پیٹرولیم نے حقیقت کھول کر بیان کر دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت توانائی نےملک میں شیل آئل اورگیس کےذخائر کی دریافت کی تردید کرتے  ہوئے کہا ہے کہ اِس حوالے سےقیاس آرائیوں سےگریزکیاجائے ۔واضح رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں وزارت کے حکام نے بڑی مقدارمیں شیل آئل اور گیس کی ذخائر کی دریافت کے حوالے سے بتایاتھا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں ملک میں شیل آئل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کےحوالے سےاپنے وضاحتی بیان میں وزارت پیٹرولیم نے کہاکہ اس طرح کی کوئی دریافت نہیں کی گئی ہےاورنہ ہی ایسی کوئی دریافت قریب ہے۔ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کاکہناہےکہ ڈویژن نےاو جی ڈی سی ایل کو پاکستان کی سب سے بڑی آئل اینڈ گیس ای اینڈ پی کمپنی ہونے کی ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ آئندہ ماہ پہلا شیل پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے۔ آزمائشی بنیادوں پر یہ صرف ابتدائی تشخیص کی جارہی ہے،اس مطالعے کے لیز کا علاقہ کننر اور پاسکی فیلڈہے،اس سلسلے میں مزید کوئی قیاس آرائی غلط ہے اور اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔2015 میں ہونے والے یو ایس ایڈ کے مطالعے کی بھی نشاندہی کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ، شیل آئل / گیس کے ذخائر میں پاکستان کی کافی موجودگی ہے تاہم  ان وسائل کو ذخائر میں تبدیل کرنے کیلئے موروثی خطرات کے ساتھ اعلی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔اس شیل پائلٹ پروجیکٹ کے نتائج کے بعد ہی پٹرولیم ڈویژن ان شیل ذخائر کی صلاحیت کا اندازہ کرنے کی پوزیشن میں ہوگا۔ اس ضمن میں متعلقہ اپ ڈیٹس کو جب ضرورت ہو گی یا کب دستیاب ہو گی اسی طرح شیئر کی جائے گی۔ ایک بار پھر گزارش ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

مزید : قومی