امرض قلب پر دنیا بھر میں اتھارٹی سمجھے جانے والے ڈاکٹر نے نواز شریف کا معائنہ کرنے کے بعد کیا کہا؟

امرض قلب پر دنیا بھر میں اتھارٹی سمجھے جانے والے ڈاکٹر نے نواز شریف کا معائنہ ...
امرض قلب پر دنیا بھر میں اتھارٹی سمجھے جانے والے ڈاکٹر نے نواز شریف کا معائنہ کرنے کے بعد کیا کہا؟

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ دل کے ڈاکٹر نے سابق وزیر اعظم کو ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

لندن برج ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کی یہاں پروفیسر آف انٹروینشن آف کارڈیالوجی ڈاکٹر سائمن ووڈورڈ کے ساتھ اپوائنٹمنٹ تھی۔ نواز شریف کا جس ڈاکٹر نے طبی معائنہ کیا ہے انہیں دنیا بھر میں دل کی بیماریوں پر اتھارٹی تسلیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے تجویز کیا ہے کہ نواز شریف کو ہسپتال میں داخل کرکے ان کا انجیو گرام کیا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر عدنان کے مطابق سابق وزیر اعظم کا جمعرات کو پی ای ٹی سکین ہوگا جس کے بعد اصل صورتحال واضح ہوگی، یہ رپورٹ آنے کے بعد ہی باقاعدہ علاج شروع کیا جائے گا۔

مزید : قومی