حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والا کون ہے ؟ مظہر عباس نے بڑا سوال اٹھادیا

حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والا کون ہے ؟ مظہر عباس نے بڑا سوال اٹھادیا
حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والا کون ہے ؟ مظہر عباس نے بڑا سوال اٹھادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ 1947کے بعد حکومت بنگالیوں کاحق تھا جو ان سے چھین لیاگیا،بنگالیوں نے جب حق مانگا توان سے حق چھین لیاگیا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ پرویز مشرف کا کیس بہت عرصہ چلاہے، اس ملک میں اکثریت کو حکومت ہی نہیں کروائی گئی ، 1947کے بعد حکومت بنگالیوں کاحق تھا جو ان سے چھین لیاگیا ۔

مظہر عباس کا کہنا تھاکہ حکومتوں کےخلاف سازشیں کی جاتی ہیں، جماعتیں بنائی جاتی ہیں اورغداری کے سرٹیفکیٹس دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مناپلی کون بناتاہے؟بنگالیوں نے جب حق مانگا توان سے حق چھین لیاگیا ، یہ دونمبر ایلیٹ کون پیدا کرتاہے ؟ یہ سازشیں کرنے والا کون ہے ؟ جس کوچاہا غدار بنادیا اور جس کو چاہا محب وطن بنادیا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد