نوازشریف کی جگہ کوئی اورہوتاتو شایدوہ چل کر نہ جاتا،مریم نواز کی صحت ٹھیک نہیں: ایاز صادق

نوازشریف کی جگہ کوئی اورہوتاتو شایدوہ چل کر نہ جاتا،مریم نواز کی صحت ٹھیک ...
نوازشریف کی جگہ کوئی اورہوتاتو شایدوہ چل کر نہ جاتا،مریم نواز کی صحت ٹھیک نہیں: ایاز صادق

  



لاہور (صباح نیوز)سابق سپیکر قومی اسمبلی اورپاکستان  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہنوازشریف کی جگہ کوئی اورہوتاتو شایدوہ چل کر نہ جاتا، مریم نواز کی صحت ٹھیک نہیں،وہ  اپنی والدہ کے انتقال پر بڑے صدمے سے گزری ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ کی ساری توجہ اپنی اور میاں نواز شریف کی صحت پر ہے،مریم نواز کے والد صاحب اَب بھی علیل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ نوازشریف کی کوئی عزت نفس بھی ہے، اُن کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شاید وہ چل کر نہیں جاتا،نواز شریف نے ہمت کی وہ جہاز کے لفٹر تک چل کر گئے۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے گھر سے نکل کر گاڑی تک آئے، وہ کبھی یہ نہیں چاہیں گے کہ اُنہیں وہیل چیئر پر دیکھا جائے۔شیخ رشید کے بیان کا جواب دیتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ شیخ رشید کو اللہ صحت دے،اللہ نہ کرے کہ اُن کے ساتھ کبھی صحت کا مسئلہ ہو، دعا ہے کہ اللہ شیخ رشید کے دِل میں یہ خوف ڈال دے کہ کسی کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔سردارایاز صادق کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے چھوٹی ذہنیت رکھنے والوں کا بھی جیل روڈ کے ہسپتال میں علاج ہو۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کے ذاتی ڈاکٹر ہیں، فزیشن نہیں، ڈاکٹرعدنان حکومتی بورڈ میں شامل نہیں تھے۔

مزید : قومی