”آمریت گندی جمہوریت کا تحفہ ہے“حسن نثار کا ایلیٹ کلاس سے متعلق پرمغز تجزیہ

”آمریت گندی جمہوریت کا تحفہ ہے“حسن نثار کا ایلیٹ کلاس سے متعلق پرمغز تجزیہ
”آمریت گندی جمہوریت کا تحفہ ہے“حسن نثار کا ایلیٹ کلاس سے متعلق پرمغز تجزیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ آمریت گندی جمہوریت کا تحفہ ہے ۔یہ سب گند سیاستدانوں کی وجہ سے ہے ، ساری ایلیٹ دونمبر ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ ہماری ایک تاریخ ہے جو زیارت سے شروع ہوتی ہے اورذوالفقار علی بھٹو سے گزرتے ہوئے یہاں تک آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوٹرن کسی وقت بھی لیاجاسکتاہے او ر ہمارے موجود وزیر اعظم نے تو یوٹرن کی تعریف کردی ہے ۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیمو کریسی بس ایک فیشن ہے ، یہ سب کچھ ہندوستان میں کیوں نہیں ہوتا ؟ ان کا کہنا تھا کہ جس کے پاﺅں کے نیچے زمین اپنی نہیں اور سر پر چھت اپنی نہیں ہے،اس کاووٹ اپنا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ آمریت گندی جمہوریت کا تحفہ ہے ۔یہ سب گند سیاستدانوں کی وجہ سے ہے ، ساری ایلیٹ دونمبر ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد