سابق صدرپرویز مشرف کون سی خطر ناک بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں؟ ارشاد بھٹی نے تشویشناک دعویٰ کردیا

سابق صدرپرویز مشرف کون سی خطر ناک بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں؟ ارشاد بھٹی نے ...
سابق صدرپرویز مشرف کون سی خطر ناک بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں؟ ارشاد بھٹی نے تشویشناک دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ پرویز مشرف بیمار ہیں اور امریکی ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا علاج کررہی ہے ،ان کوجو بیماری لاحق ہے ا س کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس میں مبتلا شخص تین سال تک  زندہ رہ سکتاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہاہے کہ یوٹرن عظیم لیڈر کی خوبی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ طاقتور کے لئے اور قانون ہوتاہے اور کمزور کیلئے اور قانون ہوتاہے ۔انہو ں نے کہا کہ پرویز مشرف کو عدالتیں بلابلا کرتھک گئی ہیں لیکن وہ نہیں آئے اور اب جب فیصلہ محفوظ ہوگیاہے تو پرویز مشرف اور وزارت داخلہ نے درخواست دائر کردی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوئی حکومت اس کیس کیلئے سنجیدہ نہیں ہے بس ڈھنڈورہ پیٹا جاتاہے ۔ اب پرویز مشرف بیمار ہیں اور امریکی ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا علاج کررہی ہے اور جو بیماری ان کو ہے ا س کے بارے میں کہتے ہیں کہ تین سال تک بندہ زندہ رہ سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کو پاکستان آکر کیس میں پیش ہوناچاہئے ، ان کے کیس پر مشروط نظر ثانی ہونی چاہئے اور ان کو یہ حق ملناچاہئے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد