آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری امیر ی گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری امیر ی گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری امیر ی گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری امیری گارڈ کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری امیر گارڈ کے کمانڈر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور زیر غور آئے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور قطری کمانڈر کی ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

مزید : قومی /دفاع وطن