نیب کا شہبازشریف فیملی کی مختلف انڈسٹریز منجمد کرنے کا حکم

نیب کا شہبازشریف فیملی کی مختلف انڈسٹریز منجمد کرنے کا حکم
نیب کا شہبازشریف فیملی کی مختلف انڈسٹریز منجمد کرنے کا حکم

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے مسلم  لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف فیملی کی مختلف انڈسٹریز کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف فیملی کے خلاف زیر تحقیقات آمدن سے زائد اثاثہ جات ودیگر کیسز میں مختلف انڈسٹریز کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں،احکامات ڈی جی نیب لاہور کی جانب سےجاری کیےگئے،جن پرفوری عمل درآمد کیےجانے کی تاکید کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے احکامات ایس ای سی پی اور شریف خاندان کے افراد علاوہ ان کے فائنینشل ایڈوائزرز کو بھی جاری کردیئے گئے ہیں، مستقبل میں فریز کردہ انڈسٹریز سے شہباز شریف، حمزہ شہباز،سلمان شہباز،نصرت شہبازاپنےکاروبار سے منافع کے حصول کے حقدار نہیں ہوں گے۔نیب کی جانب سے منجمد ہونے والی انڈسٹریز میں چنیوٹ انرجی لمیٹڈ،رمضان انرجی، شریف ڈیری اور کرسٹل پلاسٹک شامل ہیں اور دیگر ملز میں العربیہ، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری شامل ہیں۔

مزید : قومی