’کوئی پوچھنے والانہیں،چودھری نثار آئین وقانون کا مذاق اڑا رہے ہیں‘ سہیل وڑائچ نے سابق وزیر داخلہ کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کردیا

’کوئی پوچھنے والانہیں،چودھری نثار آئین وقانون کا مذاق اڑا رہے ہیں‘ سہیل ...
’کوئی پوچھنے والانہیں،چودھری نثار آئین وقانون کا مذاق اڑا رہے ہیں‘ سہیل وڑائچ نے سابق وزیر داخلہ کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ چود ھری نثار پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھا کر آئین اور قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں اور کوئی اس کا نوٹس ہی نہیں لیتا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا جب بھی کسی شعبے کیلئے اچھا بندہ ڈھونڈاجائے مل جاتاہے ، آخر ساری دنیا آگے جارہی ہے اور ہم کیوں پیچھے جارہے ہیں۔
سہیل وڑائچ کا کہناتھا کہ اس معاملے میں خرابی وزیر اعظم کی ہے کیونکہ مشیر بھی وزیر اعظم خود رکھتاہے اس لئے اصل خرابی سلیکشن کی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سلیکشن کا ازسرنوجائزہ لینے کیلئے تیار نہیں ہیں ، صرف دباﺅ میں آکر تبدیلیاں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوھری نثار پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھا کر آئین اور قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں اور کوئی اس کا نوٹس ہی نہیں لیتا ۔ ان کاکہناتھا کہ اس کیخلاف سپیکر اوراس حلقے کے عوام کو آوا ز بلند کرنی چاہئے ۔چودھری پرویز الہٰی کو بھی اس کانوٹس لیناچاہئے کیونکہ اس طرح یہ ایک ٹرینڈ بن جائیگا ۔