کیا بتاؤں وزیر اعظم ہاؤس سے کیا کیا باتیں باہرنکل رہی ہیں؟نبیل گبول نے بڑا دعویٰ کردیا

کیا بتاؤں وزیر اعظم ہاؤس سے کیا کیا باتیں باہرنکل رہی ہیں؟نبیل گبول نے بڑا ...
کیا بتاؤں وزیر اعظم ہاؤس سے کیا کیا باتیں باہرنکل رہی ہیں؟نبیل گبول نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ عمران خان کے اپنے ستارے گردش میں ہیں، کیا بتاؤں کہ وزیر اعظم ہاؤس سے کیا کیا باتیں باہرنکل رہی ہیں؟۔
نجی  ٹی وی چینل ’’دنیانیوز‘‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی عوام کو ماموں بنانا بہت آسا ن ہے اور وہ باربار یہ بات بھول جاتے ہیں کہ وہ وزیر اعظم ہیں،اِن کو یہ بات یاد دلانی پڑتی ہے ۔
نبیل گبول نے کہا کہ سرکاری میڈیکل بورڈ نے وزیر اعظم کوچونالگادیا،وزیراعظم کو اپنےمیڈیکل بورڈ اور صوبائی وزیر صحت پر اعتماد نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کو باہر جانے دے کر اپنے اوپر رحم کیاہے اور اب مریم نواز بھی باہر جارہی ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ عمران خان کے اپنے ستارے گردش میں ہیں اور کیا بتاؤں کہ وزیر اعظم ہاؤس سے کیا کیا باتیں باہرنکل رہی ہیں؟۔اُنہوں نے کہاکہ فردوس عاشق اعوان جس طرح منہ کھول کر بات کرتی ہیں،اِس سے پتہ چلتاہے کہ حکومت کے پاس اپنے دفاع کیلئے کچھ نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -