آصف زرداری کس وجہ سے جیل سے باہر نہیں آرہے؟ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بتادیا

آصف زرداری کس وجہ سے جیل سے باہر نہیں آرہے؟ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بتادیا
آصف زرداری کس وجہ سے جیل سے باہر نہیں آرہے؟ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ آصف زرداری کا وکیل اچھا نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ جیل سے باہر نہیں آرہے، اگر ان کاوکیل اچھا ہو توآصف زرداری بھی جیل سے باہر آجائیں ۔

دنیانیو ز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ سے بالکل خوفزدہ نہیں ہے ۔ پیپلز پارٹی والے مریم نواز کے باہر جانے کی بات کرتے ہیں لیکن آصف زرداری بھی جیل میں ہیں ۔ ان کو آصف زرداری کی بھی بات کرنی چاہئے ۔

عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ آصف زرداری کا وکیل اچھا نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ جیل سے باہر نہیں آرہے ۔ اگر ان کاوکیل اچھا ہو توآصف زرداری بھی جیل سے باہر آجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ڈاکو کمیٹی نے جو الیکشن کمیشن کے باہر تھیٹر لگایاہے ، اس کوسب دیکھ رہے ہیں۔اپوزیشن کا پلان اے بی سی بری طرح پٹ گیاہے ، اب ان کو یاد آیاہے کہ الیکشن کمیشن میں بھی ایک کیس پانچ سال سے پڑا ہوا ہے ۔ اس لئے الیکشن کمیشن میں جاتے ہیں اور وہاں جاکر اپنی دکان لگاتے ہیں۔

مزید : قومی