”آنیوالے دنوں میں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا“طارق فضل چودھری کادعویٰ

”آنیوالے دنوں میں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا“طارق فضل چودھری ...
”آنیوالے دنوں میں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا“طارق فضل چودھری کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل نے کہاہے کہ جیسی” چولوں“ کی حکومت تحریک انصاف کی ہے ، ایسی حکومت تاریخ میں کبھی نہیں آئی ،آنیوالے دنوں میں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل نے کہاکہ اب فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے کہ ان کی امیدوں پر شب خون کس نے مارا ہے؟ آنیوالے دنوں میں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جیسی” چولوں“ کی حکومت تحریک انصاف کی ہے ، ایسی حکومت تاریخ میں کبھی نہیں آئی ،ا اکبر ایس بابر اس وقت تحریک انصاف کے ممبر بنے تھے جب تحریک انصاف کے صرف 14ممبر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اکبر ایس بابر ن لیگ کے فرنٹ مین کیسے ہوگئے ہیں ؟ تحریک انصاف اس کیس کورکوانے کیلئے 18مرتبہ ہائیکورٹ میں گئی ہے اور اس کیس میں دیر تحریک انصاف کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

مزید : قومی