’مشرف غداری کیس میں دلائل فائل کرنے کا اختیار اکرم شیخ کا تھا لیکن ۔۔۔ ‘ اٹارنی جنرل کا حیران کن انکشاف

’مشرف غداری کیس میں دلائل فائل کرنے کا اختیار اکرم شیخ کا تھا لیکن ۔۔۔ ‘ ...
’مشرف غداری کیس میں دلائل فائل کرنے کا اختیار اکرم شیخ کا تھا لیکن ۔۔۔ ‘ اٹارنی جنرل کا حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے کہاہے کہ ہے مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں سینئر وکلا نے یہ دیکھنے کی کوشش نہیں کی کہ کتنی بڑی غلطیاں ہوئیں؟
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا کہ آدمی جدھر کام کررہاہوتا ہے ادھر کے فوائد دیکھتاہے ، اس میں مفادات کا ٹکراﺅ نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر احکام کے ہم آگے نہیں چل سکتے اور نہ ہمارے پاس اختیارات ہیں۔
انور منصور کا کہنا تھاکہ سنگین غداری کیس میں دلائل فائل کرنے کا اختیار اکرم شیخ کو تھا ۔ سینئر وکلاءنے یہ دیکھنے کی کوشش نہیں کی کہ کتنی بڑی غلطیاں ہوئیں؟اب اگر اپیل میں جاتے تو ان غلطیوں کی وجہ سے بڑا ایشو بنتا ، پچھلی ٹیم نے ڈی نوٹیفائی ہونے کے باوجود ایک دن پہلے جان بوجھ کر فائل کردیا ، پچھلی ٹیم نے دلائل ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد دیئے تھے ، مجھے پتہ چلا تو فوری طور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھیجا ۔

مزید :

قومی -