تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،افسران اضلاع میں جاکرخودجاری ترقیاتی سکیموں کاجائزہ لیں:ڈاکٹر یاسمین راشد

تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،افسران اضلاع میں جاکرخودجاری ترقیاتی سکیموں ...
تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،افسران اضلاع میں جاکرخودجاری ترقیاتی سکیموں کاجائزہ لیں:ڈاکٹر یاسمین راشد

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں میں تاخیربالکل برداشت نہیں کی جائے گی،افسران متعلقہ محکمہ جات سے مکمل کوارڈینیشن میں رہیں اور اضلاع میں جاکرخودجاری ترقیاتی سکیموں کاجائزہ لیاکریں۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عمرفاروق علوی ودیگرافسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں منظورشدہ ترقیاتی سکیموں کاجائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے صوبائی وزیرصحت کوتمام جاری منظورشدہ ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیرنے کیپٹن(ر) محمدعثمان کوتمام منظورشدہ ترقیاتی سکیموں کومقررہ وقت پرمکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ترقیاتی سکیموں میں سول ہسپتال سخی سرورڈی جی خان کی اَپ گریڈیشن، ڈی ایچ کیووہاڑی، زندہ پیرمیں سول ڈسپنسری کی تعمیر، ٹی ایچ کیوتونسہ ڈی جی خان کی اَپ گریڈیشن، دیہی صحت مرکزبرتھی کی ٹی ایچ کیومیں منتقلی کیلئے اَپ گریڈیشن، ٹی ایچ کیوشورکوٹ میں گائنی یونٹ کی اَپ گریڈیشن ودیگرمنصوبہ جات شامل ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں بارے متعلقہ محکمہ جات سے مکمل کوارڈینیشن میں رہیں اورافسران اضلاع میں جاکرخودجاری ترقیاتی سکیموں کاجائزہ لیاکریں، ترقیاتی سکیموں میں تاخیربالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی وزیرصحت نے ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عمرفاروق علوی کوترقیاتی سکیموں کاجائزہ لینے کیلئے خوددورہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈی ایچ کیوننکانہ صاحب میں ٹراماسنٹربناکرشہریوں کوسہولت دی جائے گی، تمام ترقیاتی سکیموں کی ٹائم لائن فراہم کی جائےاور متعلقہ محکمہ جات سے ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے مکمل رابطہ میں رہاجائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور