اصغر خان کیس، تحریک انصاف نے اب تک کا بڑا اعلان کردیا

اصغر خان کیس، تحریک انصاف نے اب تک کا بڑا اعلان کردیا
اصغر خان کیس، تحریک انصاف نے اب تک کا بڑا اعلان کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہاہے کہ ہماری حکومت اصغر خان کیس کے حقائق قوم کے سامنے لائے گی اور یہ چیزیں سامنے آنی چاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ ن لیگ کا کوئی عہدیدار نواز شریف کی صحت سے آگاہ نہیں کررہا ۔انہوں نے کہا کہ جیل میں ایک سرکاری میڈیکل بورڈ بنا اور اس نے ہی علاج تجویز کیا، اب وہ بہترین ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کو تحفظات ہیں تووہ درخواست کرے ، طبی سہولیات ان کاحق ہیں اور وہ ملنی چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ جب حکومت میں ہوتی ہے ۔ اس وقت ان کی پالیسیاں کچھ اور ہوتی ہیں لیکن جب اپوزیشن میں ہوتی ہے ، اس وقت پالیسیاں کچھ اور ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ مخمصے میں پھنسی ہوئی ہے ۔ ن لیگ نے نواز شریف کی صحت پر سیاست کی ہے اور لاہور ہائیکورٹ جاکر ایک ہفتہ دیر کردی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اصغر خان کیس کے حقائق قوم کے سامنے لائے گی اور یہ چیزیں سامنے آنی چاہئے ۔

مزید : قومی