پیپلز پارٹی نے حکومت سے دو مطالبات کردیئے

پیپلز پارٹی نے حکومت سے دو مطالبات کردیئے
پیپلز پارٹی نے حکومت سے دو مطالبات کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھرنے کہاہے کہ ہمارے دومطالبا ت ہیں کہ آصف زرداری کے ذاتی ڈاکٹر ز کو ان تک رسائی دی جائے اوردوسرا مطالبہ یہ ہے کہ یہ کیس کراچی میں چلنا چاہئے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ آصف زرداری اپنی درخواست ضمانت پر دستخط کرنے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں ، اس لئے ان کی ضمانت کی درخواست کیسے دائر کی جاسکتی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہمارے دومطالبا ت ہیں کہ آصف زرداری کے ذاتی ڈاکٹر ز کوان تک رسائی دی جائے اوردوسرا مطالبہ یہ ہے کہ یہ کیس کراچی میں چلنا چاہئے ۔ حکومت نواز شریف کی رپورٹس پر شک کرکے مقدمہ بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم کچھ چیزوں کی پرداپوشی کرجاتے ہیں ، پچھلے آٹھ دس سال میں اس ملک میں
جو تگ ودو رہی ہے وہ سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رہی ہے ۔ پرویز مشرف کوملک سے باہر بھجوانے کافیصلہ میں نہیں سمجھتا کہ نوازشریف نے کیاہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سنگین غداری کیس کا فیصلہ ہوناچاہئے تاکہ پتہ چلے کہ جو شخص اس ملک میں آئین و قانون کی خلاف ورزی کرے گا ، اس کو یہ سزا ملے گی ۔

مزید :

قومی -