عدالت نے نوازشریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی ، مصدق ملک کادعویٰ

عدالت نے نوازشریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی ، مصدق ملک کادعویٰ
عدالت نے نوازشریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی ، مصدق ملک کادعویٰ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت عدالت نے نہیں دی بلکہ وفاقی کابینہ نے دی ہے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت عدالت نے نہیں دی بلکہ وفاقی کابینہ نے دی ہے ۔ عدالت نے صرف وہ شق ختم کی ہے جو حکومت نے نوازشریف پر باہر لگانے کیلئے لگائی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے بیانیے کا شکار ہوچکی ہے جو عمران خان کا بیانیہ تھا کہ میں رلاﺅں گا ۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا تحریک انصاف اپنی کارکردگی کا شکار ہے ، اس وقت معیشت کاحال سب کے سامنے ہے ۔ تحریک انصاف اس وقت بیانیے اور کارکردگی کی قید میں ہے ،اب یہ ایسی باتیں نہ کریں تو اور کیا کریں ؟ انہوں نے کہا کہ مشرف کیخلاف کیس میں قانونی ٹیم کو حکومت نے الگ کیا تھا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت اس مقدمے کی پیروی نہیں کرناچاہتی تھی ۔

مزید : قومی