فردوس عاشق اعوان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئیں

فردوس عاشق اعوان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئیں
فردوس عاشق اعوان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئیں

  



جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان2روزہ دورے پرسعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئیں،ائیر پورٹ پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز,او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان شیخ اور قونصلیٹ کے افسران نے انکا استقبال کیا،وہ جدہ میں او آئی سی کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی،او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور سعودی وزیر خارجہ  نے پاکستان کو شرکت کی  دعوت دی ہے،  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

پاکستان سے روانگی کے موقع  پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہنا تھا کہ بطور بانی رکن پاکستان نے او آئی سی میں ہمیشہ فعال اور متحرک کردار ادا کیا ،ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ناروے جیسے بد قسمت اور افسوس ناک واقعات ، مقبوضہ جموں کشمیر کی حالیہ سنگین صورتحال اور بابری مسجد کے حوالے سے مسلمانوں کے حقوق پر ڈاکہ اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے عمل کے خلاف  او آئی سی کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں  آواز اٹھاؤں گی ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے ساتھ جڑا بیانیہ دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے،اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے تمام اسلامی ممالک کو جامع مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہو گا،ہمیں اسلام کا حقیقی اور روشن چہرہ دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق  اعوان دو روزہ   دورہ  سعودی عرب کے موقع پرپاکستانی کمیونٹی اور سعودی عرب میں موجود پاکستانی صحافیوں سے ملاقات بھی کریں گی جبکہ وہ عمرہ ادا کرنے کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد