”مریم نواز کونہیں جانے دیں گے “وفاقی وزیر نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں لکھ کر دیدیا

”مریم نواز کونہیں جانے دیں گے “وفاقی وزیر نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ...
”مریم نواز کونہیں جانے دیں گے “وفاقی وزیر نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں لکھ کر دیدیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں لکھ کردیدیا ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے اور ان کوملک سے باہر نہیں جانے دیں گے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ نوازشریف احتساب کو چونا لگا کر ملک سے فرارہوگئے ، مریم نواز کوملک سے باہر نہیں جانے دیں گے ، ن لیگ مریم نوازکے لئے کوئی اور بہانہ تلاش کرے ۔اس موقع پر انہوں نے یہ بات لکھ کردیدی کہ حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالے گی ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے جہاز میں نرس ائیر ہوسٹس کے لباس میں تھی ، شوگر کے پہلے مریض کو انگور کھاتے دیکھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی اقتدار سے جاتے ہیں ، بیمار ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے گھبرا کر کسی اور طیارے کے آپریشن تھیٹر کی تصویر جاری کردی ۔لندن گئے تو اب کوئی رپورٹ نہیں آرہی جب یہاں تھے تو روزانہ پلیٹ لیٹس کی اوپر نیچے کی رپورٹس آرہی تھیں۔

مزید : قومی