لیگی رہنما محمد زبیر نے حکومت کوحاصل اختیارات کے بارے میں حیران کن بات کہہ دی

لیگی رہنما محمد زبیر نے حکومت کوحاصل اختیارات کے بارے میں حیران کن بات کہہ دی
لیگی رہنما محمد زبیر نے حکومت کوحاصل اختیارات کے بارے میں حیران کن بات کہہ دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنمامحمد زبیر نے کہاہے کہ حکومت کے پاس کو ئی طاقت نہیں وزراءصر ف جھنڈے کی حد تک ہیں، حکومتی ارکان کوصرف دفاتر دیئے گئے ہیں اور کچھ نہیں ہے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کے پاس کو ئی طاقت نہیں وزراءصر ف جھنڈے کی حد تک ہیں، حکومتی ارکان کوصرف دفاتر دیئے گئے ہیں اور کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کی رپورٹس سرکاری ڈاکٹرز نے حکومت کودی تھیں، ضروری نہیں کہ مریض ہر وقت سٹریچر پر پڑا رہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں پرویز مشرف کی ٹیم کے لوگ موجود ہیں ، اس لئے یہ کس طرح پرویز مشرف کا مقدمہ چلاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجود ہ وزیر قانون پرویز مشرف کے وکیل تھے ،تاریخ میں کبھی حکومت نے کو ٹرائل روکنے کی درخواست نہیں کی تھی ، مشرف کیس کے ٹرائل کی حکومت کبھی بھی ہمت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ریاست مدینہ کی طرز پر ملک چلانے اور قانون کی بالا دستی کا موقع ہے ۔

مزید : قومی