وزیراعلیٰ سندھ نے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا پر پولیس رپورٹ مسترد کر دی

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا پر پولیس رپورٹ مسترد کر دی
وزیراعلیٰ سندھ نے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا پر پولیس رپورٹ مسترد کر دی

  



کراچی(صباح نیوز) وزیراعلیٰ سندھ نے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والاپرپولیس رپورٹ کویکسرمسترد کرتے ہوئے کہا یہ غفلت نہیں بلکہ یہ بیان میرے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے، مجھے یہ بتایاجائے میرے خلاف بیان کس نے دلوایا ؟پولیس حقائق بتا دے ورنہ میں کارروائی کروں گا۔

تفصیلات کےمطابق گرفتارٹارگٹ کلریوسف ٹھیلےوالاکےمبینہ ویڈیو بیان کےمعاملے پرآئی جی سندھ،دیگرپولیس افسران کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات 5 گھنٹے بعد ختم ہوگئی ، پولیس افسران نے وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے اعتراف کیا تسلیم کرتے ہیں یہ سنگین غلطی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے یوسف ٹھیلے والاپرپولیس رپورٹ کویکسرمسترد کرتے ہوئے افسران سے یوسف ٹھیلے والا کا بیان سامنے رکھ کرجرح کی ۔ مراد علی شاہ نے کہا اب آپ خود بتائیں ذمہ دار پولیس افسران کو کیا سزا دیجائے؟یہ غفلت نہیں بلکہ یہ بیان میرے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے،کسی چھوٹےافسرپرذمہ داری ڈال کربڑے افسران بچ نہیں سکتے،بیان کی ریکارڈنگ کے وقت دیگراشخاص بھی موجود تھے،ویڈیو ریکارڈنگ پر اُن اشخاص کی موجودگی،ہدایات پربےبنیاد بیان ریکارڈ کرایا گیا،میں اس بیان کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچنا چاہتا ہوں۔مراد علی شاہ نے کہا پولیس حقائق بتا دے ورنہ میں کارروائی کروں گا،مجھے کوئی سروکارنہیں کہ ٹھیلے والا کتنا بڑا دہشت گرد ہے؟مجھے یہ بتایا جائے میرے خلاف بیان کس نے دلوایا؟بڑے افسران نے بیان ریکارڈ کا ذمہ دار چھوٹے افسران کو قرار دیا،اس معاملے میں اتنی خامیاں ہیں تو دیگر کیسز میں پولیس کیا تحقیقات کرتی ہو گی۔

خیال رہے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ایم کیو ایم لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کے بیان کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے ، وزیر  اعلیٰ سندھ کے احکامات پرخفیہ انکوائری کا سلسلہ بھی جاری ہے،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا نام مبینہ ٹارگٹ کلر نے کیوں اور کس کے کہنے پر لیا؟تحقیقاتی ٹیم ٹارگٹ کلر کے میڈیا بیان پر مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے ٹھیلے والے کو گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی سے بیانات لیے، اس کے علاوہ ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر سے بھی سوالات کیے گئے،ٹھیلے والے کا انٹرویو ریکارڈ کرنے والے صحافی سے بھی تفصیلات لی گئیں،ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے دو روز تک تحقیقات کیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کی گرفتاری کے بعد اس کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آیا تھا۔ملزم نے بتایا تھا کہ جس دن گرفتاری ظاہر کی گئی اسی دن وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مجھ سے ملنے بھی آئے تھے،اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ تم دنیا کی نظر میں مر چکے ہو، اب تمہیں دوبارہ زندہ کیا جارہا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی