مرتضیٰ وہاب کا مشرف ، زرداری اورنوازشریف کے مابین مساوات برتنے کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے کہاہے کہ پرویز مشرف ، نوازشریف اور آصف زرداری کے مابین کو ئی امتیاز نہیں ہوناچاہئے ۔
سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل پر تھا لیکن ان کوملک سے جانے کی اجازت مل گئی ۔پرویز مشرف ، نوازشریف اور آصف زرداری کے مابین کو ئی امتیاز نہیں ہوناچاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ ایسا نظام بنایاگیاہے کہ لوگوں کوجرم ثابت کئے بغیر اٹھا لیاجاتا ہے ۔ حکومت کو پہلے عدالتی نظام کوبہتر کرناچاہئے تا کہ جرم ثابت ہونے سے پہلے کسی کو نہ اٹھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں یہ ہوتاہے کہ الزام لگا کر کسی کو اٹھا لیا جاتاہے اور پانچ چھ سال جیل میں رکھاجاتا ہے ، پھر سپریم کورٹ اس کو بری کرتی ہے ، یہ بات غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پاکستان نعروں سے نہیں ہوگا بلکہ اعمال سے ہوگا ۔