حکومت سے غلط بیانی کی گئی، شہریار آفریدی کا ن لیگ پر الزام

حکومت سے غلط بیانی کی گئی، شہریار آفریدی کا ن لیگ پر الزام
حکومت سے غلط بیانی کی گئی، شہریار آفریدی کا ن لیگ پر الزام

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہاہے کہ حکومت سے نواز شریف کی صحت کے بارے میں غلط بیانی کی گئی ، چھانگا مانگا کی سیاست کون لایا تھا ؟

سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفرید ی نے کہا کہ حکومت سے نواز شریف کی صحت کے بارے میں غلط بیانی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ چھانگا مانگا کی سیاست کون لایا تھا ؟ ڈان لیکس کس نے کی تھی ؟انہوں نے کہا کہ ن لیگ بتائے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس آج کل کہاں پر ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قیاس آرائیاں پھیلائی جارہی ہیں ، ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے جب منی لانڈرنگ ہورہی تھی ،جب ملک کا پیسہ باہر جارہا تھا تو اس وقت ن لیگ کہاں تھی ؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کومقروض بنادیا ہے۔

مزید : قومی