بیوی سے جھگڑا کرنے کی سزا ،سسرال والوں نے داماد کو واشنگ پاؤڈر گھول کر پلا دیا

بیوی سے جھگڑا کرنے کی سزا ،سسرال والوں نے داماد کو واشنگ پاؤڈر گھول کر پلا ...
بیوی سے جھگڑا کرنے کی سزا ،سسرال والوں نے داماد کو واشنگ پاؤڈر گھول کر پلا دیا

  



لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان  آن لائن) میاں بیوی کے معمولی گھریلو تنازعے کا انجام بہت برا نکلا جب ناراض داماد کو سسرال والوں نے پکڑ کر واشنگ پاؤڈر گھول کر پلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ایک شخص طارق چنہ نے بیوی کے ساتھ اس بات پر جھگڑا کیا تھا کہ وہ میکے سے دیر سے کیوں آئی؟شوہر کے غصہ کرنے پر سسرال والوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔رپورٹ کےمطابق سسرال والوں نےدامادطارق چنہ کو گھر بلاکراُس پرمبینہ طور پر تشدد کیا، اُسے واشنگ پاؤڈر گھول کر پلا دیا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا، جب کہ پولیس نے بھی سسر اور اس کے بیٹوں کی شکایت پر داماد ہی کو حراست میں لے لیا۔اے ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ طارق چنہ کی حالت پولیس کی حراست میں غیر ہو گئی،جس پر اسے فوراً چانڈکا ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری طرف طارق چنہ نے کہا کہ اس کے سسر علی احمد اور سالوں نے مل کر اس پر تشدد کیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان طارق چنہ نے ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر خود محلول پیا تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /لاڑکانہ