وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کی اے پی سی کو ایسا نام دے دیا کہ جان کر مولانا فضل الرحمان کو بھی غصہ آ جائے گا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کی اے پی سی کو ایسا نام دے دیا کہ جان کر مولانا ...
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کی اے پی سی کو ایسا نام دے دیا کہ جان کر مولانا فضل الرحمان کو بھی غصہ آ جائے گا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی دراصل ڈی پی سی(Dejected Politicians Conference)ہے ،سیاسی بے روزگار ذہن نشین رکھیں کہ عوامی پذیرائی احتجاجی سیاست سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے ملتی ہے ،اپوزیشن جماعتوں کے پاس فلاح عامہ کاکوئی ایجنڈانہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار  عثمان بزدار نےکہا کہ عوام کے مستردشدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا،پاکستان کے 22کروڑ عوام کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے اور وزیر اعظم عمران خان ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کاپامردی سے مقابلہ کررہے ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت عوامی خدمت اور قومی ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں سیاست کے ساتھ ماحول کو بھی آلودہ کیاگیا،کرپشن سے سیاست اوربے ہنگم انفراسٹرکچر سے ماحول کو گندا کیاگیا،عوام کو سیاسی اورماحولیاتی کثافتوں سے نجات دلائیںگے،عوام کو ماضی کے حکمرانوں کی غلط ترجیحات کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے،سموگ کی ایک بڑی وجہ سابق دور میں لاہور میں سینکڑوں درختوں کی بے دریغ کٹائی ہے،ملک کو سر سبزو شاداب بنانے کیلئے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد  جاری ہے،پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ اور جنگلات میںاضافے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں،نجی اورسرکاری اراضی پر شجرکاری کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے، پنجاب میں شجرکاری کا ہدف پورا کریںگے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے نمٹنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے اور ماحولیاتی بہتری کے نئے پروگرام تشکیل دیئے گئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی ہر حد پار کردی ہے،بھارت نے113روز سے پوری مقبوضہ وادی کو کھلی جیل بنا رکھا ہے،بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں،مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے پیدائشی حق آزادی کیلئے 72برس سے جدوجہد کررہے ہیں،مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث کشمیری بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں،سکول ،سرکاری دفاتر اور  نجی ادارےویرانی کامنظرپیش کررہے ہیں۔اُنہوں  نےکہاکہ مقبوضہ کشمیر کےعوام پربھارتی مظالم کیخلاف عالمی برادری کی بےحسی اورخاموشی قابلِ افسوس ہے، وزیراعظم عمران خان نےتنازع کشمیر ہرفورم پر انتہائی موثر اندز میں اٹھایاہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،پاکستان کشمیر اورکشمیر پاکستان کے بغیر ادھوراہے،بھارت کا کوئی ظلم اورہتھکنڈا کشمیریوں کو جھکا نہیں سکتا،مقبو ضہ کشمیر کےنہتے لوگ اپنے لہوسے بہادری کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں،کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اوروہ ایک دن آزادی کا سورج ضرور دیکھیں گے۔ وزیراعلیٰ نے آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے3میرپورکا ضمنی الیکشن جیتنے پر تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیرکے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمودکی کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے، نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کی قیادت اور پالیسیوں پربھر پور اعتماد کرتے ہیں ،ضمنی الیکشن کا نتیجہ پاکستان کی ترقی کی مخالف سیاسی جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی منفی سیاست دفن ہوگئی ہے اورایک بار پھرثابت ہو گیاہے کہ عوام شفاف، ایماندار اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں،نتائج سے واضح ہوگیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور