شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی بڑھ گئی

شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی بڑھ گئی
شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی بڑھ گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔

کلفٹن، میٹھا در، پی ایچ ایس سوسائٹی، سرجانی ،اورنگی، بلدیہ ٹاؤن، صدر ، آئی آئی چند ریگر روڈ، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال، ابوالحسن اصفہانی روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی۔ بارش کے باعث شہر بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر رات گئے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، صبح تک بارش کا سسٹم ختم ہوجائے گا، بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کے فیڈرز ٹرپ گرگئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی اور کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔