اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے یو این سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں بھارتی دہشتگردی سے متعلق ڈوزئیر پیش کردیئے

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے یو این سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں بھارتی ...
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے یو این سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں بھارتی دہشتگردی سے متعلق ڈوزئیر پیش کردیئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پاکستان بھارتی ریاستی دہشتگردی کو اقوام عالم کے سامنے لے آیا، پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے یو این سیکرٹری جنرل کو ڈوزئیر پیش کر دیا۔ انتونیو گو ترس نے رپورٹ کا بغور جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے انتونیو گوترس سے ملاقات کی اور یو این سیکرٹری جنرل کو پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے خلاف ڈوزئیر پیش کیے۔ اس موقع پر منیر اکرم نے موقف اختیار کیا کہ بھارت ایل او سی پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان میں دہشت گردی کرانے اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی دہشتگردی یو این چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کا حق رکھتا ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت کے دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے کے ٹھوس شواہد پر مشتمل ڈوزئیر بھی پیش کر چکے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کی بہت سی قراردادیں موجود ہیں، انہیں کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کرنا میرے فرائض میں شامل ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی کونسل آف فارن منسٹرز میں شرکت کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کے نکتہ نظر کو پیش کرنے کا موقع ملے گا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بڑھ گیا، مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے حوالے سے آواز اٹھانے کیلئے یہ ایک مناسب فورم ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا شکر گزار ہوں، مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ان کا بہت واضح موقف سامنے آتا رہا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -