پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس:آج آپ خود جرح کریں ، احتساب عدالت سینئر وکیل کی عدم پیشی پر برہم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں سینئر وکیل کی عدم پیشی پر برہم ہو گئی اور خواجہ برادران کو جرح کاحکم دیدیا،عدالت نے خواجہ برادران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ آج آپ خود جرح کریں گے،روزانہ جلسوں میں سیاست دان کہتے ہیں عدالتیں کام نہیں کررہیں یہ عدالتی نظام کے ساتھ مذاق ہے،سعد رفیق اور سلمان رفیق خود جرح کریں ،خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ آپ جیسے قانون کے مطابق درست سمجھتے ہیں حکم دے دیں۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ،خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق احتساب عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس کی سماعت کی،عدالت نے کہاکہ آج گواہان کے بیان پر جرح ہونی ہے ،جونیئر وکیل نے کہاکہ آج سینئر وکیل اشتراوصاف موجود نہیں ہیں ،آج پنجاب بار کی جانب سے ہڑتال کااعلان بھی کیاگیا ہے۔
عدالت نے کہاکہ آج ہر صورت جرح ہو گی ،ہمارے متعلق مذاق اڑایا جاتا ہے،آپ نے کیا عدالتوں کامذاق بنا رکھا ہے، عدالت نے خواجہ برادران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ آج آپ خود جرم کریں گے،جونیئروکیل نے کہاکہ جرح کسی اور روز کیلئے رکھ لیں ،عدالت نے آپ کی جرح کو ختم کررہے ہیں ،روزانہ جلسوں میں سیاست دان کہتے ہیں عدالتیں کام نہیں کررہیں یہ عدالتی نظام کے ساتھ مذاق ہے،عدالت نے کہاکہ سعد رفیق اور سلمان رفیق خود جرح کریں ،خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ آپ جیسے قانون کے مطابق درست سمجھتے ہیں حکم دے دیں،عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔