ڈینیئل پرل قتل کیس ،سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کرنے کی صوبائی حکومت کی استدعا مسترد

ڈینیئل پرل قتل کیس ،سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کرنے کی صوبائی حکومت کی ...
ڈینیئل پرل قتل کیس ،سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کرنے کی صوبائی حکومت کی استدعا مسترد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈینیئل پرل قتل کیس میں سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کرنے کی صوبائی حکومت کی استدعا مسترد کردی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈینیئل پرل قتل کیس میں والدین اورسندھ حکومت کی اپیل پرسماعت ہوئی، جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے کہاکہ ڈینیئل پرل کی فیملی کے وکیل مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوئے، جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ کراچی رجسٹری میں ویڈیولنک کی سہولت موجود ہے، وکلاکراچی رجسٹری میں ویڈیولنک کے ذریعے پیش ہوتے رہتے ہیں،وکیل نے کہاہے کہ مقدمے کوایک ہفتے کیلئے ملتوی کرکے فیصلے کومعطل کیاجائے،وکیل ملزمان نے کہاکہ ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان 19 سال سے جیل میں ہیں،سندھ ہائیکورٹ نے 2 اپریل کوڈینیئل پرل قتل کیس کافیصلہ سنایا،ملزمان سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجودغیرقانونی حراست میں ہیں،وکیل فیصلہ معطل نہ ہوا توسندھ حکومت کومشکل ہوگی،جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ اتنے عرصے سے اپیل زیر التوا ہے،پہلے کچھ نہیں ہواتواب بھی کچھ نہیں ہوگا،عدالت نے ملزمان کی رہائی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -