بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کہاں ادا کی جائیگی؟ مقام سامنے آ گیا

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کہاں ادا کی جائیگی؟ مقام سامنے آ گیا
بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کہاں ادا کی جائیگی؟ مقام سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ویب ڈیسک) شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ جمعہ کو ریجنٹ پارک مسجد لندن میں ادا کی جائے گی۔ جیو نیوز کے مطابق نمازجنارہ کے بعد بیگم شمیم اخترکی میت پاکستان روانہ کی جائےگی جب کہ ان کی تدفین جاتی امراءمیں ہوگی۔
ترجمان ریجنٹ پارک مسجد کے مطابق شریف خاندان نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے 30 افرادکی فہرست فراہم کرے گا۔

 خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر گزشتہ ہفتے لندن میں انتقال کرگئیں۔بیگم شمیم اخترکے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا اور انہیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی۔

مزید :

برطانیہ -