کراچی: سابق ایم اے این جادم منگریو کورونا کے باعث انتقال کرگئے

کراچی: سابق ایم اے این جادم منگریو کورونا کے باعث انتقال کرگئے
کراچی: سابق ایم اے این جادم منگریو کورونا کے باعث انتقال کرگئے

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے رہنما ،سابق ایم این اے وسابق مملکت وزیر فقیر جادم منگریو کراچی کے نجی ہسپتال میں کورونا کے باعث انتقال کرگئے ،جادم منگریوگزشتہ کئی روز سے کراچی میں زیرعلاج تھے،فقیر جادم منگریو کے انتقال پر علاقے میں سوگ کی کیفیت چھاگئی ،کئی سیاسی سماجی شخصیات کا جادم منگریو کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنما اور سابق مملکت وزیر فقیر جادم منگریو کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے عمرکوٹ اور فقیر جادم منگریو کے آبائی گاؤں فقیر ولی محمد منگریو میں سوگ کی فضا چھاگئی فقیر جادم منگریو کے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ،سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ان کی حویلی پر پہنچنا شروع ہوگئے ،کئی سیاسی سماجی رہنماو¿ں مسلم لیگ فنکشنل کے سینٹر سید مظفر حسین شاہ ، سابق ضلع چیئرمین ڈاکٹر سید نورعلی شاہ ،رکن سندھ اسمبلی قاسم سراج سومرو ، سابق میونسپل چیئرمین عمرکوٹ خالد سراج سومرو ،صحافی سید عمران شاہ ، سینئر صحافی سید ریحان شبیر ،مسلم لیگ فنکشنل عمرکوٹ کے مقامی رہنماؤں رمضان راجڑ، سیلم مہر،غلام محمد مہر ،سیاسی سماجی رہنما شوکت ادیپوری،محمد علی ناگوری ،سماجی رہنما عبدالغفار ناگوری ،سید قمرالحسن شام ، سید اشتیاق شاہ ،سمیت کئی سیاسی سماجی سول سوسائٹی کے رہنماو¿ں نے اپنے بیانات میں فقیر جادم منگریو کی وفات پر گہرے دکھ افسوس اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 59 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 803 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 15 ہزار 786، سندھ میں ایک لاکھ 66 ہزار 33، خیبر پختونخوا میں 45 ہزار 314، بلوچستان میں 16 ہزار 891، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 573، اسلام آباد میں 27 ہزار 979 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 52 لاکھ 97 ہزار 703 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 583 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 32 ہزار 974 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 867 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 59 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 803 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 904، سندھ میں 2 ہزار 858، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 339، اسلام آباد میں 291، بلوچستان میں 164، گلگت بلتستان میں 96 اور آزاد کشمیر میں 151 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -عمرکوٹ -