مخالفین جلسوں کی سنچری بھی کرلیں تو بھی حکومت جانیوالی نہیں،گورنرپنجاب 

مخالفین جلسوں کی سنچری بھی کرلیں تو بھی حکومت جانیوالی نہیں،گورنرپنجاب 
مخالفین جلسوں کی سنچری بھی کرلیں تو بھی حکومت جانیوالی نہیں،گورنرپنجاب 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر رپنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ مخالفین جلسوں کی سنچری بھی کرلیں تو بھی حکومت جانیوالی نہیں، اپوزیشن کی کوروناپرغیرسنجیدگی ملک وقوم کیلئے نقصان دہ ہوگی۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق گورنر چودھری سرورسے وزیرتوانائی پنجاب اخترملک ودیگرنے ملاقات کی،اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مخالفین جلسوں کی سنچری بھی کرلیں تو بھی حکومت جانیوالی نہیں،اپوزیشن کی کوروناپرغیرسنجیدگی ملک وقوم کیلئے نقصان دہ ہوگی۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاکہ کوروناایس اوپیزپرعمل نہ کرنے والے اپنے اوردوسروں کے دشمن ہیں،کوروناکی دوسری لہرپہلی سے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ عوام حکومت،جمہوریت اورپارلیمنٹ کیساتھ متحدکھڑے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -