ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کیس : آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کیس : آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ...
ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کیس : آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادکی احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ایک روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے ایک اور ملزم عبد الغنی مجید کی بھی ایک روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت جج اعظم خان نے کی۔
دوران سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر عرفان بولا اور گواہ عمران محمود عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کے گواہ عمران محمود کے بیان پر وکیل ارشد تبریز نے جرح بھی کی۔