جب انصاف کے نام پر کھلواڑکیا جائے توبہتر ہے نواز شریف پاکستان نہ آئیں،سعد رفیق

جب انصاف کے نام پر کھلواڑکیا جائے توبہتر ہے نواز شریف پاکستان نہ آئیں،سعد ...
جب انصاف کے نام پر کھلواڑکیا جائے توبہتر ہے نواز شریف پاکستان نہ آئیں،سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ جب انصاف کے نام پر کھلواڑکیا جائے توبہترہے نواز شریف پاکستان نہ آئیں،سازش کے جال بچھے ہوں تو انھیں ملک سے باہر ہی رہنا چاہئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے نام پرکھلواڑکیاجارہا ہے، نواز شریف کابیرون ملک رہنا ہی بہتر ہے،ویسے بھی نوازشریف کا علاج ابھی مکمل نہیں ہوا ،انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کوابھی تک پیرول پررہانہیں کیا گیا،ان کوصرف ایک بات کا پتا ہے کہ اپوزیشن کو جیلوں میں کس طرح ڈالنا ہے، ہرچیزکی قیمت بڑھ گئی ہے،ایک وقت کی روٹی پوری نہیں ہورہی،ہرکوئی پریشان ہے،حکومت کو چلے جانا چاہئے۔