کوروناسے متاثروکیل چیف جسٹس گلزاراحمدکی عدالت میں پیش ہو گیا

کوروناسے متاثروکیل چیف جسٹس گلزاراحمدکی عدالت میں پیش ہو گیا
کوروناسے متاثروکیل چیف جسٹس گلزاراحمدکی عدالت میں پیش ہو گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوروناسے متاثروکیل چیف جسٹس گلزاراحمدکی عدالت میں پیش ہو گیا،بیرسٹرعدنان خان کورونا وائرس کے باوجود سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے، وکیل نے کہاکہ مجھے کورونا ہے لیکن آپ کی عدالت میں پیش ہورہا ہوں۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ آپ عدالت میں کیوں آئے ہیں؟،آپ دوسروں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں،وکیل نے کہاکہ 3 روز پہلے کوروناکے باعث کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی،درخواست عدالت میں بھجوائی لیکن میراکیس خارج کردیا گیا،ہائریجوکیشن کے لیکچررزکااہم کیس لگا ہوا تھا اس لیے آگیا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ آپ اپنے دلائل تحریری طور پر دے دیں،آپ فوراً کمرہ عدالت سے چلے جائیں،بیرسٹرڈاکٹر عدنان خان کمرہ عدالت سے چلے گئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -